آندھراپردیش

اے پی: پلناڈو میں بس الٹ گئی۔ خاتون ہلاک، دیگر زخمی

آندھراپردیش کے پلناڈومیں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے پلناڈومیں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

یہ حادثہ ضلع کے پیٹوری واری پالیم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب بارش کے سبب سڑک پر گرے درختوں سے بچنے کی کوشش کے دوران پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔

اس حادثہ میں بس میں سوارخاتون ہلاک ہوگئی اور بس کے ڈرائیور کے بشمول تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کے وقت بس میں 39مسافرین سوارتھے۔

یہ بس کرناٹک سے پلناڈوجارہی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔