آندھراپردیش
ٹرینڈنگ
ایمبولنس عملہ نے تقریباً 3 کلومیٹر پیدل چل کر حاملہ خاتون کی زچگی کی
108 کے عملہ نے 3 کلومیٹر پیدل چل کر خاتون کی کامیاب زچگی کروائی۔زچہ اور بچہ کی حالت مستحکم ہے۔بعد ازاں ان کو ایک عارضی ڈولی میں ڈال کر ایمبولینس میں لے جایا گیا۔
حیدرآباد:ایمبولنس کے نہ پہنچ پانے پر ایمبولنس کے عملہ نے تقریباتین کلومیٹر تک پیدل چل کر حاملہ خاتون کی زچگی کی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع الوری سیتاراماراجو میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے لوگاساری پٹو میں کلاوتی نامی حاملہ خاتون کو پیٹ میں درد ہو رہا تھا جس پر اس کے رشتہ داروں نے 108 ایمبولینس کو فون کیاتاہم ایمبولینس کو شہر سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر رکنا پڑا کیونکہ گاڑی کے جانے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔
108 کے عملہ نے 3 کلومیٹر پیدل چل کر خاتون کی کامیاب زچگی کروائی۔زچہ اور بچہ کی حالت مستحکم ہے۔بعد ازاں ان کو ایک عارضی ڈولی میں ڈال کر ایمبولینس میں لے جایا گیا۔