جرائم و حادثات
اے پی:لاری کی ٹکرسے تین ہاتھی ہلاک
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے لاری کی ٹکر سے تین ہاتھی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے لاری کی ٹکر سے تین ہاتھی ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ کل شب ضلع کے پلمانیرومنڈل میں اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، ہاتھیوں سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ پر مقامی افراد اور وائلڈ لائف حکام نے گہرے دکھ اور صدمہ کااظہار کیا ہے۔
عینی شاہدین نے کہ اکہ تین ہاتھی سڑک عبور کررہے تھے کہ لاری نے ان کو ٹکر دے دی۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے جنہوں نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔
ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ لاری ڈرائیورکی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔