آندھراپردیش

اے پی:ضلع کرنول میں لاٹھیوں کی روایتی لڑائی۔تقریبا100افرادزخمی

آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں جاریہ سال روایتی لاٹھیوں کی لڑائی میں تشدد کی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ بنی اتسو میں پہلے سے کہیں زیادہ جوش و خروش سے ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں جاریہ سال روایتی لاٹھیوں کی لڑائی میں تشدد کی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ بنی اتسو میں پہلے سے کہیں زیادہ جوش و خروش سے ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

پولیس کی جانب سے اس لڑائی کو روکنے کے لیے اقدامات کئے گئے تھے تاہم اس کے باوجود یہ لڑائی منعقد کی گئی۔ ضلع کے دیورگُٹہ میں لاٹھیوں کی لڑائی میں تقریبا 100 افراد زخمی ہوئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ایک شخص جو یہ لڑائی دیکھنے کیلئے درخت پر بیٹھا تھا، ا س کی شاخ کے ٹوٹ جانے کے نتیجہ میں درخت سے گرکرہلاک ہوگیا۔ ہر سال دسہرہ کے موقع پر لاٹھیوں کی روایتی لڑائی ہوتی ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہیں۔

اس میں کئی افراد ہر سال زخمی ہوتے ہیں۔ لاٹھیوں کی لڑائی کی تقریب مندر کے قریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔اس کو بنی فیسٹیول کہا جاتا ہے۔

کئی صدیوں سے اس لاٹھیوں کی لڑائی کی روایت اس علاقہ میں چلی آرہی ہے۔اس پر پابندی کے قواعد کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کا اہتمام جاریہ سال کیاگیا۔کرنول کے دیورگُٹہ میں جاترا کے موقع پر یہ لاٹھیوں کی لڑائی منعقد کی جاتی ہے۔

a3w
a3w