آندھراپردیش

اے پی ٹرین حادثہ، صدرجمہوریہ، نائب صدراور وزیراعظم کااظہار دکھ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آندھرا پردیش کے وجئے نگرم ضلع میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں اموات پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آندھرا پردیش کے وجئے نگرم ضلع میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں اموات پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
صدر مرمو کی حیدرآباد آمد
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مرمو نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

نائب صدر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وہ وجئے نگرم میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر دکھ کااظہار کیا۔

انہوں نے ا س واقعہ میں مرنے والوں کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کی۔

اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی ریلوے کے وزیر اشونی وشنو سے رابطے میں ہیں۔مودی نے بھی مہلوکین کے ارکان خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔

انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔