آندھراپردیش
اے پی ٹرین حادثہ۔جانچ ٹیم مقام واقعہ پہنچ گئی
اے پی کے وجئے نگرم میں ٹرین حادثہ کی جانچ کیلئے اعلی سطحی جانچ ٹیم مقام واقعہ پر پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے وجئے نگرم میں ٹرین حادثہ کی جانچ کیلئے اعلی سطحی جانچ ٹیم مقام واقعہ پر پہنچ گئی ہے۔
کمشنر آف ریلوے سیفٹی کی ٹیم سکندرآباد سے وجئے نگرم پہنچی۔پرانوسکسینہ کی قیادت میں یہ جانچ ٹیم اس حادثہ کی جانچ کررہی ہے۔
یہ ٹیم حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
سگنلنگ یا بجلی کے مسئلہ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا، اس زاویہ سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔