گورنرتمیلی سائی کی سالگرہ، وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے گورنر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیام میں کہا کہ سالگرہ، انسانی، سماجی اور قومی تعداد کے اعادہ کا خصوصی موقع ہے۔
حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کو ان کی سالگرہ پر آج مبارکباد دی۔ گورنر نے راج بھون میں افراد خاندان اور اسٹاف کی موجودگی میں کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی۔
انہوں نے اپنی سالگرہ کے ساتھ تاسیس تلنگانہ تقریب بھی منائی اور گورنر نے شہیدان تلنگانہ کے خاندانوں کو تہنیت بھی پیش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گورنر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیام میں کہا کہ سالگرہ، انسانی، سماجی اور قومی تعداد کے اعادہ کا خصوصی موقع ہے۔
جس طرح آپ نے اپنے کام کے اسٹائل کو ان اقدام سے مربوط کیا ہے وہ لائق ستائش ہے اور آپ نے عوام کی توقعات پر پورااتر نے کی کوشش کی ہے لائق تحسین اور دوسروں کیلئے تحریک کا باعث رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے جس جذبہ، ذمہ داریوں کے ساتھ آئینی فرائض کو انجام دیا ہے۔ اس سے ریاست کو ترقی کی مزید بلندیوں تک لیجانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ مودی نے گورنر کی صحت کے ساتھ عمردرازی اور طویل عرصہ تک ملک وقوم کی خدمت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ سالگرہ پر ڈھیر ساری مبارکباد ی کے پیامات مجھے وصول ہورہے ہیں۔
انہوں نے تحریر کیا کہ مستقبل کے ہندوستان کیلئے آپ کی بصیرت کے راستہ پر چلنے کیلئے آپ کی ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کیلئے وہ ممنون ومشکور ہے دریں اثنا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے علیحدہ ٹوئٹ میں کہا کہ وہ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن کو دل کی عمیق گہرائی سے سالگرہ کی مبارکباد یتے ہیں۔