آندھراپردیش
اے پی:طالبات کی جانب سے کلاس روم میں خاتون ٹیچر کے پاوں دبانے کا واقعہ،ویڈیووائرل
کسی نے چپکے سے اس واقعہ کی ویڈیو لے لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔اس ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ٹیچر کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔
حیدرآباد: اسکولی طالبات کی جانب سے کلاس روم میں خاتون ٹیچر کے پاوں دبانے کا واقعہ پیش آیاجس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم کے بنداپلی گرلز گریجن آشرم اسکول میں یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔
اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ خاتون ٹیچر کرسی پر بیٹھ کر سل فون پربات کررہی ہے اور دوطالبات اس کے پیردبارہی ہیں۔
کسی نے چپکے سے اس واقعہ کی ویڈیو لے لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔اس ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ٹیچر کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔
اس واقعہ پر محکمہ تعلیمات کے حکام کی جانب سے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خاتون ٹیچر کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ساتھ ہی اس معاملہ کی جانچ کے احکام بھی دے دیئے گئے ہیں۔