جرائم و حادثات

بائیک،بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔نوجوان ہلاک

حالت نشہ میں بائیک چلاتے ہوئے اس کا توازن کھودینے کے نتیجہ میں بائیک بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے سبب ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں بائیک چلاتے ہوئے اس کا توازن کھودینے کے نتیجہ میں بائیک بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے سبب ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

یہ حادثہ حیدرآباد کے نواحی علاقہ قطب اللہ پورکے سورارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے نیلور ضلع ے تعلق رکھنے والا 26سالہ بھاسکرریڈی ایک ہاسٹل میں مقیم تھا۔

وہ صبح تقریبا تین بجے سورارم سے گنڈی میسماں علاقہ کی سمت جارہا تھا کہ اس نے بائیک کا توازن کھودیاجس کے سبب یہ بائیک بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔