تلنگانہ
بی آرایس کو بے دخل کرنے ماونوازوں کی اپیل
تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے کوتہ گوڑا ایجنسی منڈل میں ماونوازوں کے پوسڑسے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے کوتہ گوڑا ایجنسی منڈل میں ماونوازوں کے پوسڑسے سنسنی پھیل گئی۔
ماونوازوں نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کو اقتدارسے بے دخل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بی آرایس فرقہ پرست بی جے پی کی حمایت کررہی ہے۔
ماونوازوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ جمہوری تلنگانہ کے حصول تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔