تلنگانہ

حیدرآباد میں درجہ حرارت 44.6 ڈگری سلسیس درج

ریاست کے 15اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ساتھ میں 30تا40کلومیٹرکی رفتار سے طوفانی ہوائیں بھی چلیں گی۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے 15اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ساتھ میں 30تا40کلومیٹرکی رفتار سے طوفانی ہوائیں بھی چلیں گی۔

متعلقہ خبریں
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

5،7اور8جون کو تلنگانہ کے بعض اضلاع میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیراورجمعرات کو ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 42ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاگیا۔اعظم ترین درجہ حرارت 44.6ڈگری سلسیس حیدرآبادمیں درج کیاگیا۔