تلنگانہ

اقلیتی بے روزگار خواتین سے  سہ ماہی مفت  بیوٹیشن کورسں کیلئے درخواستیں مطلوب، جی شنکرا  چاری کا بیان

انہوں نے اقلیتی بے روزگار خواتین سے خواہش کی ہے کہ 10/ جنوری 2024 سے قبل درخواست نامہ کے ساتھ اوپر بیان کردہ تمام متعلقہ اسناد ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود محبوب نگر کے دفتر، واقع روم نمبر(205) سکنڈ فلورIDOC بلڈنگ (کلکٹریٹ کامپلکس) محبوب نگر پر داخل کریں۔

حیدرآباد: ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی شنکرا چاری  نے پریس نوٹ جاری کرتے  ہوئے کہا کہ تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (TGMFC) کے  تحت ٹریننگ ، ایمپلائمنٹ و پلیسمنٹ  پروگرام پر عمل آوری کی جارہی ہے۔جس کے تحت  اقلیتی طبقات( مسلمان، عیسائی ،سکھ، پارسی، جین، بدھ) کے تعلیم یافتہ بے روزگار  خواتینوں کو  سہ ماہی بیوٹیشن کورس  میں مفت   ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے  ۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء ضلع نظام آبادکے منتظمہ کا تربیتی ومشاورتی اجلاس
جمعیتہ علماء ضلع سدی پیٹ کے زیر اہتمام چوتھا عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺو تقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد
ایمپیریل ہائ اسکول نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب
عرس کے مضافاتی سرکاری زمینوں کو قابضین سے بچایا جائے اور غریب لوگوں میں تقسیم کیا جائے

 یہ ٹریننگ اسپوٹنک ویز آرگنائزیشن فار رورل ڈیولپمنٹ، محبوب نگر کے ذریعہ دی جائے گی ۔تاکہ اقلیتی بے روزگار خواتینوں  کو خانگی شعبہ میں ملازمت کے حصول یا خود روزگار یونٹس قائم کرنے میں مدد مل سکے۔ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود محبوب نگر  ، جی شنکرا  چاری نے  اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  امیدوار  کا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہو،  عمر  18 تا 35 سال کے درمیان ہو،  دسویں جماعت  یا زائد  تعلیم حاصل کی ہو،  آدھار کارڈ / ووٹر کارڈ لازمی ہو، دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو ، والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی   1,50,000 روپئےدیہی علاقوں میں اور   شہری علاقوں میں 2  لاکھ روپئوں سے تجاوز نہ کریں۔

انہوں نے اقلیتی بے روزگار خواتین سے خواہش کی ہے کہ  10/ جنوری 2024 سے قبل  درخواست نامہ   کے ساتھ  اوپر بیان کردہ تمام متعلقہ اسناد ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود محبوب نگر    کے دفتر، واقع   روم نمبر(205) سکنڈ فلورIDOC   بلڈنگ (کلکٹریٹ کامپلکس) محبوب نگر پر داخل کریں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اس کورس  کے لیے 30 نشستیں مقر رکی  گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود محبوب نگر   کے دفتر پر ڈاکٹر منیب آفاق  (9440970730) سے رابطہ کریں۔