حیدرآباد
حیدر آباد ایچ ای ایچ دی نظام رباط مکہ مکرمہ مخصوص کوٹہ کیلئے درخواستیں مطلوب
منجانب اوقافی کمیٹی ایچ ای ا یچ دی نظام ایچ ای ایچ دی نظام فیملی ممبران، رجسٹرڈ صاحبزادگان، سابق ممبران صرف خاص مبارک، ایچ ای ایچ دی نظام کے مختلف ٹرسٹ کے سابق اور موجودہ ملازمین کے عازمین حج 2024 کو اطلاع دی جاتی ہے

حیدر آباد: منجانب اوقافی کمیٹی ایچ ای ا یچ دی نظام ایچ ای ایچ دی نظام فیملی ممبران، رجسٹرڈ صاحبزادگان، سابق ممبران صرف خاص مبارک، ایچ ای ایچ دی نظام کے مختلف ٹرسٹ کے سابق اور موجودہ ملازمین کے عازمین حج 2024 کو اطلاع دی جاتی ہے کہ
درج ذیل دستاویزات‘ حج کنفرمیشن لیٹر، پاسپورٹ کاپی کو تصدیق کرواکر دفتر معتمد اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام متصل مسجد جودی کنگ کوٹھی میں 29 / اپریل سے قبل جمع کروادیں تاکہ مخصوص 10 فیصد کوٹہ کے تحت
حیدر آباد ایچ ای ایچ دی نظام رباط مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائش کا انتظام عمل میں لایا جاسکے۔ مخصوص 10 فیصد کوٹہ نامکمل ہونے کی صورت میں باقی نشستیں جنرل کوٹہ میں الاٹ کردی جائیں گی۔