حیدرآباد

کانگریس میں شامل کیشوراؤتلنگانہ حکومت کے مشیر مقرر

کیشوراو نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ان کا استعفی منظورکرلیاگیا۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے اس ہفتہ کے اوائل میں دورہ دہلی کے موقع پر کہاتھاکہ کیشوراو کوتلنگانہ حکومت کامشیربنایاجائے گا۔

حیدرآباد: راجیہ سبھاکے سابق رکن کیشوراو جنہوں نے بی آرایس سے انحراف کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیارکی کوتلنگانہ حکومت میں عوامی امور کامشیر بنایاگیا ہے۔ان کو کابینی وزیر کادرجہ دیاگیا ہے۔چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلہ میں ہفتہ کو احکام جاری کئے۔

متعلقہ خبریں
جشن آزادی تقاریب، نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت: چیف سکریٹری
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر

کیشوراو نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ان کا استعفی منظورکرلیاگیا۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے اس ہفتہ کے اوائل میں دورہ دہلی کے موقع پر کہاتھاکہ کیشوراو کوتلنگانہ حکومت کامشیربنایاجائے گا۔

اسی سلسلہ میں ہفتہ کو احکام جاری کئے گئے۔2013ء میں کے سی آر زیرقیادت بی آر ایس میں شمولیت سے قبل تقریباً55 برس تک کیشو راؤ کی کانگریس سے وفاداری رہی تھی۔ ان کی دختر میئر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے بی آر ایس چھوڑ کر مارچ میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

a3w
a3w