تلنگانہ

تلنگانہ میں 31 نئے ایف ایم اسٹیشنوں کے قیام کی منظوری

علاقائی زبانوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے مقصد سے خانگی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو وسعت دینے کے اقدام کے تیسرے مرحلہ میں مرکزی حکومت نے ملک کے 234 شہروں میں 730 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

حیدرآباد: علاقائی زبانوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے مقصد سے خانگی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو وسعت دینے کے اقدام کے تیسرے مرحلہ میں مرکزی حکومت نے ملک کے 234 شہروں میں 730 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار

اس فیصلہ سے تلنگانہ کو 31 نئے ایف ایم اسٹیشن حاصل ہوں گے۔ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے دوران یہ منظوری دی گئی۔

تلنگانہ میں عادل آباد، کوتہ گوڈم،کریم نگر، کھمم، محبوب نگر، منچیریال، نلگنڈہ، راماگنڈم اور سوریا پیٹ جیسے اضلاع میں ہر ایک کو تین ریڈیو اسٹیشن حاصل ہونے جبکہ نظام آباد ضلع کو چار چینل الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ نئے چینلز علاقائی زبانوں اور مقامی بولیوں میں تخلیقی مواد کی نشریات میں سہولت فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ ثقافتی اظہار کیلئے ایک پلاٹ فارم مہیا کریں گے۔ اس اقدام سے نچلی سطح پر سرکاری اسکیموں کو زیادہ مؤثر طریقہ سے فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔