مشرق وسطیٰ
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
سعودی عرب نے چہارشنبہ کے دن توثیق کی کہ وہ جاریہ سال کے اختتام تک تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک ملین (10 لاکھ) بیارل کی کٹوتی جاری رکھے گا۔

ریاض(سعودی عرب): سعودی عرب نے چہارشنبہ کے دن توثیق کی کہ وہ جاریہ سال کے اختتام تک تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک ملین (10 لاکھ) بیارل کی کٹوتی جاری رکھے گا۔
مملکت کے اس اعلان سے تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ فی الحال تیل کی قیمت فی بیارل 90 امریکی ڈالر کے آس پاس ہے۔
سعودی عرب اور روس نے جولائی میں پہلی مرتبہ پیداوار گھٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجہ میں ایندھن کے دام بڑھ گئے۔ ماسکو کو جنگ کے لئے کافی رقم ہاتھ آئی۔
مہنگائی پر قابو پانے کی عالمی کوششیں پیچیدہ ہوگئیں۔ سعودی عرب کی وزارت ِ توانائی نے کہا کہ جاریہ سال کے اختتام تک پیداوار میں کٹوتی جاری رہے گی۔
مملکت نومبر اور دسمبر میں یومیہ 9 ملین بیارل تیل کی پیداوار برقرار رکھے گی۔ منگل کے دن تیل کی قیمت فی بیارل 89.23 امریکی ڈالر تھی۔ اس میں کل 41 سینٹ کا اضافہ ہوا تھا۔