آندھراپردیش
عصمت ریزی کی شکار لڑکی کے خاندان کو10لاکھ روپئے معاوضہ کی منظوری
متاثرہ لڑکی کو آخری بار گاؤں کے ایک پارک میں کھیلتے دیکھا گیا تھا۔وزیراعلی نے نابالغ لڑکی کے ارکان خاندان کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لڑکی کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ وی انیتانے کہا ہے کہ وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے نندیال ضلع میں اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ نابالغ لڑکی کے ارکان خاندان کو 10 لاکھ روپے کے معاوضہ کی منظوری دی ہے۔7 جولائی کو، تین لڑکوں نے مبینہ طور پر 9سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریز کی اور پھر اسے نہر میں دھکیل دیا۔
متاثرہ لڑکی کو آخری بار گاؤں کے ایک پارک میں کھیلتے دیکھا گیا تھا۔وزیراعلی نے نابالغ لڑکی کے ارکان خاندان کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لڑکی کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے عہدیدارلاش کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، پولیس نے لڑکوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔