شمالی بھارت

عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں

 نئے گورنر کے حلف اٹھانے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا اور دیگر کئی سیاسی شخصیات موجود تھیں۔

پٹنہ: عارف محمد خان نے آج بہار کے نئے گورنر کے طور پر حلف لیا ہے۔ راج بھون کے راجندر مندپم ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ونود چندرن نے عارف محمد خان کو حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
ذات کے سروے کے خلاف فیصلہ پر التواء سے سپریم کورٹ کاانکار
بنگلہ دیش، طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام

 نئے گورنر کے حلف اٹھانے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا اور دیگر کئی سیاسی شخصیات موجود تھیں۔

مسٹرعارف اس سے پہلے کیرالہ کے گورنر تھے اور اب وہ بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں۔ اب وہ مسٹرراجندر وشواناتھ ارلیکر کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ارلیکر کو کیرالہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔