تلنگانہ

یوگا نڈا میں سیکوریٹی گارڈ کی فائرنگ میں جنگاؤں کا انجینئر ہلاک

ضلع جنگاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر کی جو افریقی ملک یوگانڈا میں بر سر روزگار تھے، گزشتہ روز کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ میں موت ہو گئی۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) ضلع جنگاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر کی جو افریقی ملک یوگانڈا میں بر سر روزگار تھے، گزشتہ روز کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ میں موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت
کمسن لڑکے پر سیکیوریٹی گارڈس کا حملہ، غنڈہ گردی کے خلاف کیس درج کرنے مجلس ایم ایل اے کا مطالبہ
رورل ڈیولپمنٹ سرویسس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

وہ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا تھا۔ سیکیورٹی گارڈ کی انجینئر پر فائرنگ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ متوفی کی شناخت یتیکلا تروملیش (42) کے طور پر کی گئی ہے۔

وہ رائل ٹیک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم تھا۔ پسماندگان میں بیوی، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ جبکہ اس کی بیوی اور بیٹا جبکہ ان کے ساتھ یوگنڈا میں ہی رہتے ہیں، ان کی بیٹی نظام آباد میں اپنے دادی کے ساتھ رہ کر تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ تروملیش کا دفتر، یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں واقع ہے۔

تاہم، وہ ملحقہ سروٹا ضلع میں معائنہ کیلئے پروجیکٹ کے سیمبابولے کے کام کی جگہ پر گئے ہوئے تھے۔ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں موجود سیکورٹی گارڈ نے تروملیش پر اپنی بندوق سے گولی چلا دی اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس واقعہ کے بعد جنگاوں کے گرنی گڈہ علاقہ میں کہرام مچ گیا۔