آندھراپردیش

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام۔چندرابابو سپریم کورٹ سے رجوع

آندھراپردیش اسکل ڈیولپمنٹ اسکام معاملہ میں سابق وزیراعلی وتلگودیشم کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش اسکل ڈیولپمنٹ اسکام معاملہ میں سابق وزیراعلی وتلگودیشم کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت

اس معاملہ کو کالعدم قراردینے کیلئے داخل کردہ درخواست پر ریاستی ہائی کورٹ کے احکام پر سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ میں چندرابابونائیڈو کی طرف سے وکلا نے درخواست داخل کی۔

اے سی بی کورٹ کی جانب سے دیئے گئے ریمارنڈ کو کالعدم کرنے کی چندرابابونے درخواست کی ہے۔

پیر کو اس درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی زیرقیادت بنچ کی جانب سے سماعت کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی ہائی کورٹ نے اس معاملہ کی جانچ کے آخری مرحلہ میں ہونے پر کسی بھی قسم کی مداخلت سے انکار کرتے ہوئے چندرابابو کی درخواست کومسترد کردیاتھا۔