حیدرآباد

چاند نظر آنے سے قبل ہی میلاد جلوس کو ملتوی کرنا دور اندیشی نہیں بلکہ عجلت پسندی

کیونکہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے بعد 12 تاریخ کو میلاد جلوس ریلیا ں نکالی جاتی ہیں۔لہذا اُس وقت تک حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی مناسب طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے اور پھر یہ کہ حکومت کی جانب سے یا محکمہ پولیس کی جانب سے کوئی جلوس کو ملتوی کرنے کی اپیل بھی تو نہیں کی گئی ہے۔

حیدرآباد: معتمد سراج العلماء اکیڈیمی مولانا محمد زعیم الدین حسامی نے بعض تنظیموں کی جانب سے اس سال میلاد النبی ؐ کے جلوس کو ملتوی کرنے کے اعلان پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا چاند کے نظر آنے سے ہفتہ دو ہفتہ قبل سے ہی میلاد جلوس کو ملتوی کرنے کا اعلان دور اندیشی نہیں بلکہ عجلت پسندی ہوگا۔

متعلقہ خبریں
مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر
حیدرآباد: اردو گھر میں ٹی ایس ٹی یو کے زیر اہتمام تقریری مقابلے
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے 1500 برس مکمل، تنظیم فوکس حیدرآباد کی جانب سے تحریری مقابلے کا اعلان
میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی برکتیں: مولانا سید صغیر احمد نقشبندی قادری

کیونکہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے بعد 12 تاریخ کو میلاد جلوس ریلیا ں نکالی جاتی ہیں۔لہذا اُس وقت تک حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی مناسب طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے اور پھر یہ کہ حکومت کی جانب سے یا محکمہ پولیس کی جانب سے کوئی جلوس کو ملتوی کرنے کی اپیل بھی تو نہیں کی گئی ہے۔

لہذاابھی سے ملتوی کا فیصلہ کرنامناسب نہیں ہوگا۔جو مستقبل کے لئے بھی مثال پیش کرتے ہوئے دشواریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ مولانا حسامی نے کہا کہ کیا ماضی میں کبھی بھی ایک دن میں دو جلوس نہیں نکالے گئے تھے؟۔

لہذا اس سال بھی کچھ تبدیلیوں کے ساتھ جلوس نکالے جا سکتے ہیں اور پھر ہماری ریاست تلنگانہ کی پولیس جو سارے ملک میں نمبر 1 پولس کا اعزاز رکھتی ہے اور فرنڈلی پولس کہلاتی ہے۔

ہمیں اُمید ہے کہ وہ اس مسئلے کو بہترین انداز سے اور بہتر انتظامات کے ساتھ بحسن خوبی انجام دے گی۔

آخر میں مولانا حسامی نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہیکہ وہ غور و فکر کے بعد اگر مناسب ہو تو اس سال گنیش فیسٹول جلوس میں تبدیلی کریں یا میلاد کی تعطیل میں تبدیلی کرتے ہوئے 29تاریخ کو تعطیل کا اعلان کرے اور میلاد جلوس کی اجازت دے۔