دہلی

ویڈیو: اروند کجریوال بڑا انکشاف کریں گے: سنیتا

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے چھاپوں میں کوئی پیسہ نہیں ملا‘ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی بیوی سنیتا کجریوال نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ان کے شوہر مبینہ آبکاری پالیسی اسکام پر 28 مارچ کو عدالت میں ”بڑا انکشاف“ کریں گے۔

نئی دہلی۔: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے چھاپوں میں کوئی پیسہ نہیں ملا‘ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی بیوی سنیتا کجریوال نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ان کے شوہر مبینہ آبکاری پالیسی اسکام پر 28 مارچ کو عدالت میں ”بڑا انکشاف“ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
عام آدمی پارٹی قائد اگنی پریکشا کے لئے تیار، دہلی جلد الیکشن کرانے کاکجریول کا مطالبہ
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سپریم کورٹ جج نے سسوڈیا کی درخواست کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر‘ آبکاری پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں 21 مارچ کو گرفتاری کے بعد سے 28 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔ سنیتا کجریوال نے ڈیجیٹل بریفنگ میں کہا کہ ان کے شوہر 28 مارچ کو سچ سامنے لائیں گے اور ثبوت بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال کی تحقیقات کے باوجود ای ڈی ایک پیسہ کا ثبوت تک اکٹھا نہ کرسکی۔ اس نے چیف منسٹر کی قیام گاہ پر دھاوا کیا لیکن اسے صرف 73 ہزار روپے ملے۔ یو این آئی کے بموجب چیف منسٹر دہلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال کی اہلیہ سنیتا کجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ کجریوال 28 مارچ کو پورے ملک کو بتائیں گے کہ مبینہ شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں گیا۔

سنیتا کجریوال نے چہارشنبہ کے روز یہاں کہا کہ انہوں نے کل شام جیل میں کجریوال سے ملاقات کی۔ دو دن پہلے انہوں نے دہلی کے وزیر آتشی کو پیغام بھیجا تھا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے۔ مرکزی حکومت نے اس معاملہ پر چیف منسٹر کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وہ دہلی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں؟

اروند کجریوال اس سے بہت دلبرداشتہ ہیں۔ سنیتا نے کہا کہ کجریوال نے انہیں بتایا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ شراب گھوٹالہ کی تحقیقات میں پچھلے دو برسوں میں 250 سے زیادہ چھاپے مارے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی چھاپے میں ایک پیسہ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

ای ڈی نے منیش سسوڈیہ کے گھر پر چھاپہ مارا، سنجے سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے ہمارے یہاں بھی چھاپہ مارا، انہیں صرف 73 ہزار روپے ملے، تو اس گھوٹالے کا پیسہ کہاں ہے؟۔