جئے فلسطین کا نعرہ‘ اسد اویسی کی بریلی کی عدالت میں طلبی
وکیل ویریندر گپتا نے شکایت درج کرائی کہ اویسی نے پارلیمنٹ میں حلف لیتے وقت فلسطین کے حق میں نعرہ لگایا۔ گپتا نے منگل کے دن میڈیا سے کہا کہ اس نے 12 جولائی کو ایم پی /ایم ایل اے کورٹ میں درخواست داخل کی تھی جو مستر دہوگئی۔
بریلی(یوپی): مقامی عدالت نے صدر مجلس اسدالدین اویسی کو 7 جنوری کو طلب کیا ہے۔ ایک درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں فلسطین کی تائید میں نعرہ لگاتے ہوئے دستور کی خلاف ورزی کی۔
وکیل ویریندر گپتا نے شکایت درج کرائی کہ اویسی نے پارلیمنٹ میں حلف لیتے وقت فلسطین کے حق میں نعرہ لگایا۔ گپتا نے منگل کے دن میڈیا سے کہا کہ اس نے 12 جولائی کو ایم پی /ایم ایل اے کورٹ میں درخواست داخل کی تھی جو مستر دہوگئی۔
بعدازاں اس نے ضلع جج کی عدالت سے رجوع کیا۔ ضلع جج سدھیر نے درخواست سماعت کے لئے قبول کرلی اور ہفتہ کو اویسی کو نوٹس جاری کردی۔ گپتا کا کہنا ہے کہ اویسی کے نعرہ سے اسے ٹھیس پہنچی۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے 25 جون کو حلف لیا تھا۔ انہوں نے ایوان سے باہر نکلنے کے بعد میڈیا سے کہا تھا کہ جئے بھیم‘ جئے میم‘ جئے تلنگانہ اور جئے فلسطین کا نعرہ لگانے میں کوئی برائی نہیں۔