سائنس

سری ہری کوٹہ سے آج سہ پہر چندریان سوئم کو چھوڑے جانے کی سبھی تیاری مکمل

چندریان 3 کو آج یعنی 14 جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔ چندریان 3 کو آج دوپہر 2.35 بجے سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔

نئی دہلی: چندریان 3 کو آج یعنی 14 جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔ چندریان 3 کو آج دوپہر 2.35 بجے سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
عالمی خلائی ایجنسیوں نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر اسرو کو مبارکباد دی

وزیراعظم نریندر مودی نے لانچ سے پہلے اسرو کو مبارکباد دی اور مشن میں لگے سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستان کی خلائی تحقیق کی تنظیم آج دوپہر دو بج کر 35 منٹ پر تیسرے چاند مشن چندریان کو چھوڑے جانے کیلئے تیار ہے۔ اِس کیلئے الٹی گنتی خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے، جو کَل دن میں ایک بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوئی تھی۔

سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈسے خلائی راکٹ ایل وی ایم -3 چندریان سوئم کو لے کر اڑان بھرے گا۔ ساڑھے 43 میٹر اونچا خلائی راکٹ 642 ٹن وزن کا ہے۔

یہ خلائی راکٹ اُڑان بھرنے کے تقریباً 16 منٹ بعد چندریان سوئم کو خلاءمیں پہنچا دے گا۔

خلائی راکٹ ایل وی ایم -3 کی یہ چوتھی پرواز ہے اور اِسے چھوڑے جانے کیلئے موسم کے حالات بھی سازگار بتائے گئے ہیں۔ یہ سیٹیلائٹ تین لاکھ 84 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے ایک مہینے میں چاند پر پہنچے گا۔

اُمید ہے کہ 26 کلو گرام وزن کا روورچاند کی سطح پر تجربے کرے گا۔ اِس مشن کا مقصد چاند کے مدار سے کرہ ارض کا مشاہدہ کرنا اور اِس کی ڈینسٹی کی تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہے۔

اِس مشن کے تحت پولر خطے کے نزدیک چاند کی سطح کی حرارتی خصوصیات کا مطالعہ بھی کیا جائے گا۔

a3w
a3w