حیدرآباد

141 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ کرنے اسد اویسی کا مطالبہ

پارلیمنٹ میں بی جے پی کی اکثریت ہے اس لئے اپوزیشن ارکان کی آواز اور توجہ دہانی کو نظر انداز کردیا جارہا ہے۔ پلے کارڈس بتانے اور ایوان میں نعرے لگانے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے جملہ141 ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: پارلیمنٹ کو بی جے پی چیتن بیٹھک کی طرح نہیں چلایا جاسکتا۔کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  141 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
مولانا عاقلؒ: حق گوئی اور بے باکی کی مثال
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
سریوانی ڈگری کالج میں کامیاب طلبہ کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو معطل کردیا جائے یا اخراج عمل میں لایا جائے تو پھر کس طرح جمہوریت باقی رہے گی۔ 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔صدر مجلس نے کہا ہے کہ ان کی معطلی کو فوری منسوخ کیا جانا چاہئے۔

پارلیمنٹ میں بی جے پی کی اکثریت ہے اس لئے اپوزیشن ارکان کی آواز اور توجہ دہانی کو نظر انداز کردیا جارہا ہے۔ پلے کارڈس بتانے اور ایوان میں نعرے لگانے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے جملہ141 ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔منگل کو 49 لوک سبھا ارکان کی معطلی عمل میں آئی۔انڈیا بلاک کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے سیکوریٹی کوتاہی کے تعلق سے وزیر داخلہ سے بیان کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

a3w
a3w