حیدرآباد

رضا کار فرار، وفادار شہر میں مقیم، امیت شاہ کے ریمارک پر اسد الدین اویسی کا شدید ردعمل

ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی قائدین حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے بارے میں اکثر یہ بیانات دیتے آرہے ہیں کہ اس حلقہ پر رضا کاروں کا 40 برسوں سے قبضہ رہا ہے۔ یہ حلقہ آئی ایس آئی ایس کا اڈہ ہے۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تبصروں پر جس میں انہوں نے (شاہ) نے یہ کہا تھا کہ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ پر رضا کاروں کے نمائندہ کا قبضہ ہے۔ پر شدید ردعمل کااظہارکیا اور کہا کہ حیدرآباد کے سابق نظام کی خانگی  ملیشیا ملک سے فرار ہوگئی اور جو اس ملک کے وفادار ہیں، وہ یہی رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

شہر حیدرآباد میں جمعرات کی رات ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی قائدین حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے بارے میں اکثر یہ بیانات دیتے آرہے ہیں کہ اس حلقہ پر رضا کاروں کا 40 برسوں سے قبضہ رہا ہے۔ یہ حلقہ آئی ایس آئی ایس کا اڈہ ہے۔

اس لئے یہاں سرجیکل اسٹراٹیکس کئے جائیں گے۔ انہوں نے پوچھا کہ امیت شاہ اور ان کی پارٹی کے قائدین کو حلقہ حیدرآباد سے اتنی نفرت کیوں ہے؟ یہاں کوئی رضا کار نہیں ہے۔ یہاں انسان رہتے ہیں۔ جو رضا کار تھے وہ پاکستان چلے گئے اور جو ہندوستان کے وفادار رہے وہ یہی مقیم رہ گئے ہیں۔

وفادار لوک ہی گزشتہ 40برسوں سے یہاں آر ایس ایس کو شکست دیتے آر ہے ہیں۔ اس بار بھی آپ (شاہ) کو اور مودی کو ایک بار پھر شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دلت اور راجستھان اور دیگر ریاستوں کے پسماندہ طبقات اور برادریوں کے بشمول ہندوبرادرس کی بڑی تعداد حلقہ لوک سبھا حیدرآباد میں مقیم ہے۔

 امیت شاہ کے ان ریمارک پر کہ اس بار کسی کو ڈرنا نہیں ہے، اویسی نے کہا کہ حلقہ میں کسی کو بھی ڈرایا نہیں گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیت شاہ کو میرے (اسد الدین اویسی) کے خلاف الیکشن لڑنا چاہئے تھا۔ بی جے پی کے سینئر قائد کو یہ معلوم ہوچکا ہے کہ حلقہ حیدرآباد میں ہوا کس سمت میں چل رہی ہے۔

امیت شاہ کا یہ کہنا کہ 40برسوں سے حلقہ پر رضا کاروں کا قبضہ ہے، ناقابل فہم ہے۔ اویسی نے ان سے پوچھا کہ آیا حیدرآباد، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے؟اور حیدرآباد ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہی رہے گا۔ مگر ملک کے وزیر داخلہ مایوس ہوچکے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کے روز شہر حیدرآباد کے لال دروازہ علاقہ کے قریب بی جے پی کی انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ووٹروں پر زور دیا کہ حلقہ حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو کامیاب بنائیں اور اس حلقہ کو رضا کاروں سے آزاد کرائیں جنہوں نے نظام کی حمایت میں مسلح جدوجہد کی تھی۔ اسد الدین اویسی5ویں بار اس حلقہ سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

a3w
a3w