تلنگانہ

تلنگانہ: متحدہ میدک ضلع میں علحدہ علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سنگاریڈی ضلع کے سدسیوا پیٹ تا مومن پیٹ روٹ پر ایک تیز رفتار کار کے آٹو سے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ آٹو میں دو افراد سفرکررہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ میدک ضلع میں اتوار کی صبح پیش آئے علحدہ علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی

سنگاریڈی ضلع کے سدسیوا پیٹ تا مومن پیٹ روٹ پر ایک تیز رفتار کار کے آٹو سے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ آٹو میں دو افراد سفرکررہے تھے۔

مہلوک کی شناخت ناگاراجو کے طورپر کی گئی ہے جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔دوسراحادثہ ککنورپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار، ٹہری ہوی ڈی سی ایم وین سے ٹکراگئی۔ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے انہیں علاج کے لیے سدی پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔