کھیل

ایشیا کپ: ہندوستان، پاکستان کیخلاف مضبوط پوزیشن میں، میاچ بارش کی نذر ہونے کا امکان؟

پاور پلے کے بعد روہت شرما نے شاداب خان کی گیندوں پر3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ روہت نے کیریئر کی 50ویں نصف سنچری مکمل کی تاہم 56 رنز بنانے کے بعد وہ شاداب خان کا شکار بن گئے۔

کولمبو: کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں اتوار کو ایشیا کپ کے تیسرے سپر 4 میچ میں ہندوستان بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کے خلاف 24.1 اوور میں 147/2 رن بناکر مضبوط پوزیشن پر ہے۔ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ ہلکی بوندا باندی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
کے ایل راہول نے آر سی بی میں واپسی کا اشارہ دیا
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 24.1 اوور میں دو وکٹ پر 147 رن بنالئے ہیں ۔ وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل ابھی کیریز پر موجود ہیں۔ روہت شرما اور شبمن گل نے ہندوستان کو تیز شروعات دی۔ دونوں نے پہلے پاور پلے میں ہی 50 کی شراکت داری کی۔

پاور پلے کے بعد روہت شرما نے شاداب خان کی گیندوں پر3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ روہت نے کیریئر کی 50ویں نصف سنچری مکمل کی تاہم 56 رنز بنانے کے بعد وہ شاداب خان کا شکار بن گئے۔

روہت کے وکٹ کے ساتھ ہی شبمن کے ساتھ ان کی 121 رنز کی شراکت بھی ٹوٹ گئی۔ دونوں نے گزشتہ میچ میں نیپال کے خلاف 147 رنز کی سنچری شراکت داری کی تھی۔ روہت-گل کی یہ 5ویں سنچری شراکت ہے۔

روہت کے بعد شبمن گل بھی 18ویں اوور میں 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔