ایشیاء

آصفہ بھٹو نے سیاست میں قدم رکھ دیا

آصفیہ نے اتوار کے دن صوبہ سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے حلقہ این اے 207 سے نامزدگی داخل کی۔ یہ نشست ان کے والد نے جیتی تھی لیکن صدر مملکت بننے کے بعد انہیں یہ نشست چھوڑدینی پڑی۔

اسلام آباد: پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور مقتول وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو نے صوبہ سندھ سے اپنے والد کی مخلوعہ قومی اسمبلی نشست کے ضمنی الیکشن میں اپنی نامزدگی داخل کرتے ہوئے پاکستان کی ہنگامہ خیز سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شہباز شریف کابینہ کے 19 وزرا کی حلف برداری
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری

 31 سالہ آصفہ کچھ عرصہ سے سیاست میں سرگرم تھیں لیکن ان کے والد زرداری نے موزوں وقت آنے تک انہیں پارلیمانی سیاست سے دور کھا تھا۔ اپنے والد زرداری کے پاکستان کا چودھواں صدر بننے کے بعد وہ خاتون اول بننے والی ہیں۔ روایتی طورپر یہ مقام صدر کی بیگم کو حاصل ہوتا ہے۔

آصفیہ نے اتوار کے دن صوبہ سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے حلقہ این اے 207 سے نامزدگی داخل کی۔ یہ نشست ان کے والد نے جیتی تھی لیکن صدر مملکت بننے کے بعد انہیں یہ نشست چھوڑدینی پڑی۔ آصفہ اپنی ماں کی جیسی دکھائی دیتی ہیں جو 2007 میں راولپنڈی میں خودکش حملہ میں ہلاک ہوئی تھیں۔ ضمنی الیکشن 21  اپریل کو ہوگا۔