مشرق وسطیٰ

امریکہ کے کہنے پر ایران نے اسماعیل ہانیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملہ کی کارروائی روک دی

امریکی قیادت نے ایران کو پیغام دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کم ازکم دو ہفتوں کیلئے جوابی کارروائی ملتوی کرے، جس پر ایران نے امریکی مطالبے سے اتفاق کیاامریکی قیادت نے ایران کو پیغام دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کم ازکم دو ہفتوں کیلئے جوابی کارروائی ملتوی کرے، جس پر ایران نے امریکی مطالبے سے اتفاق کیا

تہران :  ایران نے امریکہ کے کہنے پر اسماعیل ہانیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کی کارروائی روک دی ہے، اب اسرائیل پرفوری حملہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

تفصیلات کے مطابق کویتی اخبار الجریدہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کو اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی دو ہفتوں کیلئے روکنے پرقائل کرلیا،اب اسرائیل پرفوری حملہ نہیں ہوگا۔

امریکی قیادت نے ایران کو پیغام دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کم ازکم دو ہفتوں کیلئے جوابی کارروائی ملتوی کرے، جس پر ایران نے امریکی مطالبے سے اتفاق کیا

اس سے قبل ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی بغیری کنی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، علی بغیری نے کہا ہم بدلہ ضرور لیں گے۔

جس پر چینی وزیرخارجہ نے ایران کی سلامتی اورقومی وقارکےتحفظ کیلئے حق دفاع کی حمایت کی۔

عمان کے الحسینیہ پیلس میں امریکی ارکان کانگریس کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم ملاقات ہوئی جبکہ شاہ اردن نے کہا ہے کہ اردن کسی ملک کیلئے میدان جنگ نہیں بنے گا اور اپنے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔

a3w
a3w