دہلی

منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل نمبر 1 میں رکھا جائے گا

سسوڈیہ نے جیل میں عینک‘ بھگود گیتا‘ ایک ڈائری اور پین رکھنے کی اجازت مانگی تھی جو عدالت نے آج دے دی۔ پی ٹی آئی کے بموجب منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل کی سنٹرل جیل نمبر 1 میں رکھا جائے گا۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے دن عام آدمی پارٹی قائد اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کو 20 مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں کل آر جی کار میڈیکل کالج کیس کی سماعت
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سپریم کورٹ جج نے سسوڈیا کی درخواست کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی

سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ اس مرحلہ پر ایجنسی مزید ریمانڈ نہیں چاہے گی لیکن آئندہ 15 دن میں اس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اس پر جج نے کہا کہ ملزم کو 20 مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیجا جاتا ہے۔

سسوڈیہ نے جیل میں عینک‘ بھگود گیتا‘ ایک ڈائری اور پین رکھنے کی اجازت مانگی تھی جو عدالت نے آج دے دی۔ پی ٹی آئی کے بموجب منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل کی سنٹرل جیل نمبر 1 میں رکھا جائے گا۔

اسی دوران عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان سوربھ بھاردواج نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ترجمان ٹی وی ڈبیٹس میں الزام عائد کررہے ہیں کہ آبکاری پالیسی اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

وہ یہ دعویٰ کرنے کے لئے جھوٹے کاغذات دکھارہے ہیں کہ یہ پالیسی ایک اسکام تھی۔ عام آدمی پارٹی قائد نے سوال کیا کہ اگر بی جے پی والوں کے پاس ثبوت ہے تو وہ اسے سی بی آئی کے حوالہ کیوں نہیں کرتے۔

عدالت نے سسوڈیہ کو بھگود گیتا‘ عینک اور دوائیں وغیرہ جیل میں اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت دی۔ عام آدمی پارٹی ترجمان نے کہا کہ 10 مارچ کو سسوڈیہ کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت ہوگی اور اُس دن ضمانت مل گئی تو ان کی عدالتی تحویل ختم ہوجائے گی۔