جرائم و حادثات
چتور میں اے ٹی ایم میں چوری کی واردات
یہ اے ٹی ایم مشینیں ایم پی ڈی اودفتر کے قریب ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں شواہد جمع کئے اورایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چوروں کی تلاش شروع کردی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں اے ٹی ایم میں چوری کی واردات پیش آئی۔ضلع کے گُڈی پالا علاقہ میں داخل ہوکر چوروں نے نقد رقم کی چوری کرلی۔انہوں نے دو اے ٹی ایم مشینوں کو نقصان بھی پہنچاتے ہوئے ایک مشین سے 13لاکھ روپئے اور دوسری مشین سے 12.9لاکھ روپئے کی چوری کرلی۔
چوری کی یہ واردات وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ تین افراد نے یہ واردات انجام دی۔
یہ اے ٹی ایم مشینیں ایم پی ڈی اودفتر کے قریب ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں شواہد جمع کئے اورایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چوروں کی تلاش شروع کردی۔