کھیل

ہندوستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 2وکٹ سے جیت لیا

کپتان سوریا کمار یادو کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 2 وکٹ سے شکست دیکر 5 میاچس کی سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل کرلی

وشاکھاپٹنم: کپتان سوریا کمار یادو کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 2 وکٹ سے شکست دیکر 5 میاچس کی سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل

ہندوستان کو جیت کیلئے 209 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 8 وکٹ کھوکر بنالئے۔ ٹیم انڈیا کی جیت میں کپتان سوریا کمار یادو کا اہم رول رہا جنہوں نے 42 گیندوں میں 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 رن بنائے جبکہ رنکو سنگھ نے بھی 28 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں جیسوال 21‘ ایشان کشن 58‘ تلک ورما 12 اور اکشر پٹیل 2 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے جوش انگلس کی شاندار سنچری کی مدد سے 208 رن بنائے۔ انگلس نے شاندار بیانگ کرتے ہوئے 50 گیندوں میں 11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 110 رن بنائے۔

انگلس اور اوپنر اسٹیو اسمتھ نے دوسری وکٹ کیلئے 130 رنوں کی شراکت داری کے ذریعہ ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد دی۔ اسمتھ 8 چوکوں کی مدد سے 52 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنر میتھیو شارٹ 13 رن اسکور کئے۔

اسٹاونس 7 اور ٹم ڈیویڈ 19 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا میاچ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w