تلنگانہ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پرحملہ۔بی آرایس کی مذمت

بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ نے سپریم کورٹ کے اندر چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر ہوئے حملہ کی سخت مذمت کی اور اسے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی تشویشناک علامت قرار دیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ نے سپریم کورٹ کے اندر چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر ہوئے حملہ کی سخت مذمت کی اور اسے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی تشویشناک علامت قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم برداشت اپنی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔


راؤ نے اس واقعہ کو عدالتی وقار پر شرمناک حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ خود عدالتی نظام پر حملہ ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی اختلاف رائے، چاہے وہ عقیدہ جیسے حساس مسائل پر ہی کیوں نہ ہو، تشدد کو جائز نہیں ٹھہراتا۔ ایسا رویہ جمہوریت کی بنیاد کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔


سابق وزیر ورکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے بھی چیف جسٹس پر حملے کی مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آور کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔