حیدرآباد

کوویت سے سونا اسمگل کرنے کے بعد شمس آباد ایرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش۔ مسافرزیرحراست

کوویت سے سونا اسمگل کرنے کے بعد ایرپورٹ کے کسٹم حکام سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسافر کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے پارکنگ علاقہ میں حراست میں لے لیاگیا۔

حیدرآباد: کوویت سے سونا اسمگل کرنے کے بعد ایرپورٹ کے کسٹم حکام سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسافر کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے پارکنگ علاقہ میں حراست میں لے لیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ایک مسافر جس کی شناخت شیخ چاند کے طورپر کی گئی ہے،انڈیگو کی فلائٹ 6E – 1234 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچا۔

اس کو کسٹم کے حکام نے جانچ کے لئے روک لیاتاہم وہ فرارہوگیا جس کے بعد اے ایس جی حیدرآبادکو اس بات کی اطلاع دی گئی۔پولیس نے اس مسافر کا پتہ پارکنگ علاقہ میں چلایا۔

پولیس نے یہ پایا کہ اس کے پاس لگیج نہیں ہے۔

یہ لگیج اس نے کار میں رکھا تھا اوروہ دوسرے مقام پر چھپنے کی کوشش کررہا تھا۔

اس کا ڈرائیور پارکنگ علاقہ سے جانے والا تھا۔اس مسافر سے اس کے لگیج کے بارے میں پوچھے جانے پر اس نے کار ڈرائیور محمد عارف کو طلب کیا۔

اس کار کی تلاشی پر اے ایس جی حیدرآباد اور کسٹم کے حکام کو مشترکہ طورپر45 لاکھ روپئے مالیت کے 700 گرام سونے کی موجودگی کا پتہ چلا۔

یہ سونا اس نے بغیر کسی مستند دستاویزات کے منتقل کرنے کی کوشش کی تھی۔اس مسافر کو کسٹم کے حوالے کردیاگیا۔