تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں اے ٹی ایم چوری کی کوشش، سی سی ٹی وی میں قید
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے آئی ڈی اے بولارم کے قریب گنڈی گوڑہ میں واقع ایک اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش کی گئی۔ایک چور اے ٹی ایم میں داخل ہو کر نقدی چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے آئی ڈی اے بولارم کے قریب گنڈی گوڑہ میں واقع ایک اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش کی گئی۔
ایک چور اے ٹی ایم میں داخل ہو کر نقدی چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اس نے مشین کو نقصان پہنچا کر رقم نکالنے کی کوشش کی، تاہم جیسے ہی الارم بجا، وہ موقع سے فرار ہو گیا۔
پوری کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی ہے۔ بولارم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔