تعلیم و روزگار

نمائش میدان میں 24 ستمبر کو تعمیر ملت کا جلسہ یوم رحمۃ للعٰلمینؐ

ڈاکٹر محمد عبدالقدیر صدر استقبالیہ 74 ویں یوم رحمۃ للعٰلمین ؐ و چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم سید خلیل اللہ حسینی ؒ مصلح تعلیم نے پولیس ایکشن کے پرآشوب دور کے بعد ملت کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے تعمیر ملت کا قیام عمل میں لایا تھا۔

حیدرآباد: ڈاکٹر محمد عبدالقدیر صدر استقبالیہ 74 ویں یوم رحمۃ للعٰلمین ؐ و چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم سید خلیل اللہ حسینی ؒ مصلح تعلیم نے پولیس ایکشن کے پرآشوب دور کے بعد ملت کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے تعمیر ملت کا قیام عمل میں لایا تھا۔

متعلقہ خبریں
تعمیر ملت کی جانب سے اتوار کو مقابلہ قرأت برائے خواتین
فلسطینی متاثرین کو طبی امداد کی ضرورت، کُل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے اہم فیصلہ
مسلمان حق رائے دہی سے ضرور استفادہ کریں : صدر تعمیر ملت
تعمیرملت کا احتجاجی جلسہ اور دعائے قنوت نازلہ کا اہتمام
تعمیر ملت کا 24ستمبر کو جلسہ رحمۃ للعالمینؐ۔ اہل خاندان کے ساتھ شرکت کی اپیل

یہ جماعت پچھلے 74 سال سے قوم وملت کی خدمت میں لگی ہوئی ہے۔ مرحوم قائد نے امت محمدی کو اسلام سے قریب لانے اور سیرت نبویؐ کو ان کی زندگیوں میں اتارنے کے لئے جلسہ رحمۃ للعٰلمین ؐ و یوم صحابہ ؓ کی بنیاد ڈالی جو 74 سال سے شہر حیدرآباد میں منعقد ہورہاہے۔

یہ دو جلسے ہی نہیں اس کے ساتھ طلباء وطالبات میں تاریخ اسلام‘ صاحب قرآن‘ محسن انسانیت کی سیرت طیبہ اور صحابہ ؓ و صحابیات ؓ کی مقدس وبابرکت سیرت مبارکہ سے واقف کرانے کے لئے تقریری‘ تحریری‘ سیرت طیبہ کوئز ؓ‘ قرأت کلام پاک مقابلہ علحدہ علحدہ طلباء وطالبات کے لئے منعقد کرتی ہے۔

ان مقابلوں میں ہزاروں طلباء وطالبات شرکت کرتے ہیں۔ ان مقابلوں کی وجہ سے نئی نسل کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ زندگیوں میں بہ لحاظ شرعی احکامات اعمال سے واقف کرانا ہے۔ جلسہ یوم رحمۃ للعٰلمین ؐ اور یوم صحابہ ؓ سے ملک وبیرون کے مشہور ومعروف علماء و مقررین خطاب کا شرف حاصل کرچکے ہیں۔

ان تمام کاموں کو انجام دینے کے لئے لاکھوں روپے کا خرچ آتا ہے جو ہر سال آپ کے تعاون کی وجہ سے تمام کام ہمکنار ہوتے ہیں۔ سال حال بھی میں آپ تمام اہل خیر حضرات سے گزارش کرتا ہو کہ ان کاموں کو بحسن خوبی انجام دینے کے لئے آپ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔

اس کے علاوہ عامۃ المسلمین سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ اس عظیم الشان جلسہ میں جوق در جوق شرکت کریں۔ سال حال گنیش وسرجن کی وجہ سے 12 ربیع الاول کے بجائے یہ عظیم الشان رحمۃ للعٰلمین ؐ 24 ستمبر اتوار کو 9 بجے صبح نمائش میدان میں منعقد ہوگا۔ اس جلسہ سے ملک کے مشہور ومعروف علماء کرام مخاطب کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ یوم صحابہ ؓ کے نظام العمل کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔