مہاراشٹرا
لڑکی کو زبردستی بوسہ لینے کی کوشش، ایک شخص کو ایک سال کی قید
استغاثہ کے مطابق گزشتہ سال 9 جون کو جب متاثرہ طالبہ کھار ریلوے اسٹیشن پر لوکل ٹرین کا انتظار کر رہی تھی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک شخص نے اسے چومنے کی کوشش کی تو وہ چیخ پڑی۔
ممبئی: ممبئی کی ایک عدالت نے جون 2022 میں کھار ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک 19 سالہ طالبہ کوچومنے کی کوشش کرنے کے معاملے میں مجرم کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بی کے گوانڈے نے اپنے فیصلے میں یہ سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق گزشتہ سال 9 جون کو جب متاثرہ طالبہ کھار ریلوے اسٹیشن پر لوکل ٹرین کا انتظار کر رہی تھی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک شخص نے اسے چومنے کی کوشش کی تو وہ چیخ پڑی۔ لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو پکڑ لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔