حیدرآباد

حیدرآباد کے کوکاپیٹ میں 29ایکڑاراضی کا ہراج،حمڈاکو جملہ3862 کروڑ روپے حاصل

یہاں کی اراضی کی جو طلب ہے، وہ فی الحال تلنگانہ میں کہیں اور نہیں ہے۔ ہراج میں حمڈا کو ہزاروں کروڑ روپے حاصل ہو رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک ہراج میں فی ایکڑ 151 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ایک ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ چوتھے مرحلہ میں بھی اراضیات بھاری قیمت پر فروخت ہوئیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کوکاپیٹ میں اراضیات کی قیمتوں میں حیران کن طور پر اضافہ ہورہا ہے اور ہر ہراج کے ساتھ نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (حمڈا) کو چار مرحلوں میں اب تک جملہ3800 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


یہاں کی اراضی کی جو طلب ہے، وہ فی الحال تلنگانہ میں کہیں اور نہیں ہے۔ ہراج میں حمڈا کو ہزاروں کروڑ روپے حاصل ہو رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک ہراج میں فی ایکڑ 151 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ایک ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ چوتھے مرحلہ میں بھی اراضیات بھاری قیمت پر فروخت ہوئیں۔


چوتھے مرحلہ میں کوکاپیٹ گولڈن مائل میں 1.98 ایکڑ زمین کے لئے حکام نے ای ہراج کا اہتمام کیا، جہاں سری چیتنیہ تعلیمی ادارے نے فی ایکڑ اراضی 77 کروڑ 75 لاکھ روپے میں حاصل کی۔ حمڈا نے اعلان کیا کہ سری چیتنہ تعلیمی ادارے نے جملہ1.98 ایکڑ اراضی154 کروڑ روپے میں اپنے نام کی۔


حمڈا نے 40 ایکڑ اراضی پر 300 کروڑ روپے کی لاگت سے نیو پولس لے آؤٹ کو ترقی دی تھی۔ پہلے مرحلہ میں فی ایکڑ 150 کروڑ روپے کی ریکارڈ قیمت حاصل ہوئی۔ دوسرے مرحلہ کے ہراج میں فی ایکڑ 137 کروڑ روپے ملے، جبکہ تیسرے مرحلہ میں پلاٹ نمبر 19 کے لئے131 کروڑ روپے کی قیمت ملی۔


چوتھے مرحلہ میں حمڈانے گولڈن مائل لے آؤٹ میں فی ایکڑ کے لئے ابتدائی قیمت 70 کروڑ روپے مقرر کی تھی لیکن ہراج قدرے کم قیمت پر مکمل ہوا۔ فی ایکڑ صرف 77 کروڑ 75 لاکھ روپے کی بولی لگنا حیران کن ہے۔ چار مرحلوں میں حمڈا نے کوکاپیٹ میں 29 ایکڑ اراضی کے ہراج سے جملہ3862 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔