حیدرآباد

حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں 66 ایکڑ اراضی کا ہراج، حکومت کا بڑا اقدام

تفصیلات کے مطابق، رائے درگ میں 4 پلاٹس اور عثمان ساگر علاقہ میں 46 ایکڑ اراضی پر مشتمل 13 پلاٹس کے ہراج کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان 17 لینڈ پارسلس کی فروخت کے لیے تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ نے حال ہی میں ریکویسٹ فار پروپوزل جاری کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں قیمتی اراضیات کے ہراج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کے تحت مجموعی طور پر 66 ایکڑ اراضی کو فروخت کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ


تفصیلات کے مطابق، رائے درگ میں 4 پلاٹس اور عثمان ساگر علاقہ میں 46 ایکڑ اراضی پر مشتمل 13 پلاٹس کے ہراج کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان 17 لینڈ پارسلس کی فروخت کے لیے تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ نے حال ہی میں ریکویسٹ فار پروپوزل جاری کی ہے۔


ٹنڈرس داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی ہے۔ اسی دن تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ روم میں ٹیکنیکل پریزنٹیشن پیش کی جائے گی، جب کہ 12 اگست کو ٹنڈر کو حتمی شکل دی جایے گی۔


ہراج میں رایے درگ کے پلاٹ نمبر 15A/2 کو سب سے قیمتی قرار دیا گیا ہے، جس کی مارکٹ قیمت 71.60 کروڑ روپے ہے۔ اس پلاٹ میں کل 7.67 ایکڑ اراضی شامل ہے۔ پلاٹ نمبر 19 کی قیمت 66.30 کروڑ روپے طے کی گئی ہے۔


اسی طرح پلاٹس 14B/1 اور 14A/1 کے لیے فی مربع گز قیمت 2,16,405 روپے مقرر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، رایے درگ میں ایک ایکڑ اراضی کی قیمت 104.74 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے، جو اب تک کی سب سے بلند ترین قیمت ہے۔


سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہراج سے حاصل ہونے والی آمدنی ریاست میں صنعتی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔