حیدرآباد

جمعیت علماء تلنگانہ کے زیر اہتمام ماہ ستمبر میں اوقاف کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیت علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی اطلاع کے بموجب ریاستی جمعیت علماء نے اوقاف کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ماہ ستمبر میں اوقاف کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیت علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی اطلاع کے بموجب ریاستی جمعیت علماء نے اوقاف کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ماہ ستمبر میں اوقاف کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
علماء اور اسلاف کی جہد و جہد اور قربانیوں کے بغیر آزادی کا تصور ناممکن ہے: حافظ پیر شبیر احمد
وقف ترمیمی بل، مرکزی حکومت کے ارادے نیک نہیں ہیں: جعفر پاشاہ
وقف ترمیمی بل 2024، اوقاف کی جائیدادوں کے خاتمہ کا آغاز : محمد مشتاق
وقف ترمیمی بل کے خلاف مجسمہ امبیڈکر ٹینک بنڈ پر کل جماعتی دھرنا، مولانا خیر الدین صوفی، عظمیٰ شاکر، عنایت علی باقری اور آصف عمری کا خطاب

ابھی حالیہ دنوں میں ریاستی جمعیت علماء کی مجلس منتظمہ نے اوقاف کے جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ریاستی اوقاف کانفرنس منعقد کرنے کی تحویز کو منظور کیا تھا۔ کانفرنس سے قبل تلنگانہ کے اضلاع میں ضلعی سطح پر اوقاف کانفرنس کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں جمعیت علماء کے قائدین اور دانشور حضرات شرکت کریں گے۔

مرکزی جمعیت علماء ہند نے پورے ملک میں اوقاف کے جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بمبئی‘ بھوپال‘ گجرات‘ دہلی حیدرآباد کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی اجلاس منقعد کئے تھے۔ انشاء اللہ تعالی ماہ ستمبر میں ریاست تلنگانہ میں اوقاف کانفرنس بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس میں ملک کے مایہ ناز قانون دان علماء، کرام، مشائخین اور دانشور حضرات شرکت کریں گے۔ صدر محترم نے کہا کہ اوقاف املاک کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ ملک میں رہنے والے دوسرے مذاہب کے لوگوں کیلئے بھی ان کی عبادت گاہوں کیلئے قانون بناہوا ہے۔

اسی طرح مسلمانوں کے اوقاف کی جائیدادوں کا قانون بنا ہوا ہے۔ آئین میں تمام مذہبی ورثے کو سنبھال کر رکھنے اور مذہبی طریقے پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حکومت کا صرف اوقاف کے قانون میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ سو چی سمجھی سازش ہے۔ وقتی طور پر تحریر یا بیان دے کر اپنا اظہار خیال کرنے کے بجائے ساری تنظیموں کے ذمہ دار اور علماء کرام کو متحدہوکر اس فیصلہ کے خلاف لائحہ عمل تیار کرنا چائیے۔

مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی بل کو فی الحال اسے جے سی یعنی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا ہے جو صرف ایک دھوکہ ہے۔حکومت وقف بل کے ذریعہ مسلمانوں سے ان کے وقف املاک چھیننے مساجد مقبروں اور درگاہوں پر اپنا قبضہ جمانا چاہتی ہے۔ جو وقف ایکٹ میں دی گئی خود مختاری کے خلاف ہے۔

اس کے خلاف ریاستی جمعیت علماء مرکزی جمعیت علماء ہند کے تحت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیت علماء ہند کی ہدایت پر اوقاف کانفرنس منعقد کرنے جارہی ہے۔ انشاء تعالی عنقریب تاریخ اور مقام کا اعلان کیا جائے گا۔