تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آبادٹاون میں چوری کی واردات

تلنگانہ کے عادل آباد ٹاون میں نارائنا انکلیو میں چوری کی واردات پیش آئی ہوئی۔ ملزمین نے تقریباً 28 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی کی چوری کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد ٹاون میں نارائنا انکلیو میں چوری کی واردات پیش آئی ہوئی۔ ملزمین نے تقریباً 28 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی کی چوری کرلی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

کالونی کے رہنے والے جی کومرئیا اتوار کی شام 7.50 بجے قریبی درگا ماتا منڈپ گئے اور آدھے گھنٹے کے بعد گھر واپس آگئے۔

اس دوران ان کے گھر کے تالے توڑ کر 11 لاکھ روپے نقد رقم، 20 تولے طلائی زیورات اور 35 تولے چاندی کے زیورات کی چوری کرلی گئی۔

کومرئیا کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور مقام واقعہ کا تجزیہ کرتے ہوئے شواہد جمع کئے۔پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کردی۔