حیدرآباد

حیدرآباد اور سکندرآباد کی عیدگاہوں و مساجد میں نماز عید

عیدگاہ وادی مصطفی جل پلی، میں نماز عیدالاضحی 9 بجے ہوگی۔ صدر کمیٹی محمد عبدالرؤف مینائی کا بیان ہوگا۔ حافظ قاری ریاض احمد اشرفی امامت کریں گے۔

9:00 بجے

حیدرآباد: مسجد ابراہیم سروری پی این ٹی کالونی، بی بلاک، سن سٹی میں نماز عیدالاضحی 9:00 بجے ہوگی۔

llنور خاں بازار باقر آقا لین شریعت کدہ میں مولانا سید نثار حسین حیدر آقا نماز عیدالاضحی کی امامت کے فرائض انجام دیں گے اور خطبہ دیں گے۔ نماز عید 9:00 بجے صبح ہوگی۔

llمسجد امام جعفر صادقؓ یاقوت پورہ میں نماز عیدالاضحی 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا آغا منور علی امامت کے فرائض انجام دیں گے۔

ll سکندرآباد عیدگاہ کار خانہ بازار میں ماز عیدالاضحی 9 بجے ہوگی۔ مولانا نذیر احمد امامت و خطابت کریں گے۔

ll جامع مسجد باسطیہ، قدیم ملک پیٹ، پانی کی ٹانکی میں نماز عیدالاضحی 9 بجے ہوگی۔ 8:30 بجے سے فضائل عید و مسائل قربانی پر بیان ہوگا۔ حافظ و قاری مولوی محمد یونس علی خان امامت و خطابت کریں گے۔

ll عیدگاہ وادی مصطفی جل پلی، میں نماز عیدالاضحی 9 بجے ہوگی۔ صدر کمیٹی محمد عبدالرؤف مینائی کا بیان ہوگا۔ حافظ قاری ریاض احمد اشرفی امامت کریں گے۔

ll عیدگاہ پہاڑی شریف میں نماز عیدالاضحی 9 بجے ہوگی۔ امامت و خطابت کے فرائض قاضی محمد عبدالرحمن شاہ قادری انجام دیں گے۔ مولانا سید حبیب عمر حسینی بیان کریں گے۔

9:30بجے

llجامع مسجد سالار الملک نزد قدیم عیدگاہ مادنا پیٹ میں نماز عیدالاضحی 9:30بجے ہوگی۔جائے نماز ضرور لائیں۔ مولانا ارشاد احمد باقوی کا خطاب ہوگا۔

llمسجد محبوبی اندرون درگاہ محبوب اللہ خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ حضرت محبوب گلشن، سرورنگر میں نماز عید 9:30 بجے ہوگی۔ مولانا حافظ شہاب اشرفی نماز کی امامت کریں گے۔

llمسجد درگاہ حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ ڈی، پوچم پلی نزد دنڈیگل پولیس اسٹیشن میڑچل میں نماز عید 9:30 بجے ہوگی۔ حافظ و قاری محمد منور علی قادری امامت کریں گے۔ .

llمسجد دیندار انجمن میں نماز عیدالاضحی 9:30بجے ہوگی۔ مولانا قاری سید صدیق حسین المعروف مرشد پاشاہ نگران خانقاہ امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ قاضی سید شاہ مقصود احمد صفدر فضائل و مسائل قربانی بیان کریں گے۔

llعیدگاہ اُپل میونسپل گراؤنڈقریب پولیس اسٹیشن اُپل میں نماز عید الاضحی 9:30 بجے ہوگی۔ مولانا سید عباد بن ذکی امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔

llمسجد روشن کبوترخانہ قدیم میں نماز عیدالاضحی 9:30بجے ہوگی۔ مولانا سید شاہ امتیاز الدین علی صوفی قادری امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔

llعیدگاہ جیلانیہ مسجد ودرگاہ نزد ہائی ٹیک سٹی میں نماز عیدالاضحی 9:30 بجے ہوگی، نماز سے قبل حافظ سید محمد حسین قادری کلیمی فضائل قربانی بیان کریں گے اور امامت کریں گے۔

ll جامع مسجد اہل سنت والجماعت چلکل گوڑہ، سکندرآباد میں نماز عیدالاضحی 9:30 بجے ہوگی۔ حافظ سید فیاض امامت کریں گے۔

ll پہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین سہروردیؒ کی مسجد میں نماز عیدالاضحی 9:30 بجے ہوگی۔ امامت و خطابت کے فرائض مولانا پیرزادہ قاری سید فرید الدین سہروردی انجام دیں گے۔

10:00 بجے

ll عاشور خانہ حسین ابن علی نور خان بازار، سلطان پورہ میں نماز عیدالاضحی 10 بجے ہوگی۔ مولانا سید علی آقا باقری امامت کریں گے۔

ll جامع مسجد قطب شاہی اندرون ملٹری ایریا، فرسٹ لانسرز میں نماز عیدالاضحی 10:30 بجے ہوگی۔ مولانا قاری محمد مبشر احمد رضوی القادری کا ”فضائل قربانی اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان پر خطاب ہوگا۔ مولانا قاری غلام محمد مجتبیٰ احمد قادری امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔

ll مسجد سیدنا عمر فاروقؓ حکیم پیٹ کنٹہ، ٹولی چوکی گراؤنڈ میں نماز عیدالاضحی 10:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد قباء گڈس شیڈ، قریب کریمنل کورٹ نامپلی میں نماز عیدالاضحی کی دوسری جماعت 10:30 بجے ہوگی۔