حیدرآباد

بابائے اگنی میزائل آر این اگروال چل بسے

سابق صدر اے پی جے عبدالکلام و انڈیا کے میزائل مین، نے آئی جی ایم ڈی پی (انٹگریٹیڈ کا ئیڈڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام) شروع کیا تھا اور اگنی میزائل، اس یونٹ کا ایک اہم حصہ تھا۔ اگنی کے سلسلہ وار میزائل میں اگروال کا اہم کردار تھا۔

حیدرآباد: ملک میں با بائے اگنی میزائل سے مشہور آر این اگروال یہاں چل بسے۔ وہ84 سال کے تھے۔ پدما بھوشن ایوارڈی اگروال جو چنددنوں سے پیرانہ سالی سے مربوط چند امراض کا شکار تھے، جمعرات کے روز چل بسے، ڈی آر ڈی او کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وہ اگنی پروگرام کے ڈائرکٹر بھی تھے۔

متعلقہ خبریں
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا دیہانت
رکن اسمبلی حلقہ کنٹو نمنٹ جی ساینا چل بسے

علاوہ ازیں انہوں نے حیدرآباد میں اے ایس ایل (ایڈوانسڈ سسٹم لیبا ریٹری) کے ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

a3w
a3w