دہلی

بابا صدیقی کا قتل، ایک ملزم 21اکتوبر تک پولیس ریمانڈ میں (ویڈیو)

مقامی عدالت نے اتوار کے دن بابا صدیقی قتل کیس کے 2ملزمین میں ایک کو 21اکتوبر تک ریمانڈ میں دے دیا۔

ممبئی: (پی ٹی آئی)مقامی عدالت نے اتوار کے دن بابا صدیقی قتل کیس کے 2ملزمین میں ایک کو 21اکتوبر تک ریمانڈ میں دے دیا۔

متعلقہ خبریں
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
نوح تشدد، رکن اسمبلی ممن خان کی تحویل میں دودن کی توسیع
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ دوسرے ملزم کی عمر کا پتہ چلانے بون آسیفی کیشن ٹسٹ کرایا جائے، کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ قانوناً نابالغ ہے۔

پولیس کو ہدایت دی گئی کہ ٹسٹ کرانے کے بعد اس ملزم کو دوبارہ عدالت میں لایا جائے۔ کرائم برانچ نے دونوں ملزمین کی 14 دن کی ریمانڈ مانگی تھی۔