کرناٹک

واضح تھاکہ کرناٹک میں بی جے پی اچھی کارکردگی نہیں کرے گی: ہیمنت بسوا شرما

بسوا شرما نے اس سے قبل یکم مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی تھی۔ انہوں نے یہاں تک کہا تھا کہ کانگریس اگلے 100 سال تک کوئی الیکشن نہیں جیتے گی۔

گوہاٹی: آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا شرما نے ہفتہ کے روز کہا کہ پہلے ہی یہ واضح تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھائے گی۔ شرما نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ کون جیتا ہے، حتمی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

واضح رہے کہ بسوا شرما نے اس سے قبل یکم مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی تھی۔ انہوں نے یہاں تک کہا تھا کہ کانگریس اگلے 100 سال تک کوئی الیکشن نہیں جیتے گی۔

انہوں نے مذکورہ دعویٰ اس وقت کیا تھا جب وہ کرناٹک کے ٹمکور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ کانگریس 136 سیٹیں جیت کر کرناٹک میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور کرناٹک میں اگلی حکومت بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

a3w
a3w