کھیل

بابراعظم پھر سے دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے

نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پھر سے نمبر ون بیٹر بن گئے۔ ہندوستان کے شبھمان گل کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے غیر حاضری کے باعث بابراعظم پھر سے نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ونڈے فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پھر سے نمبر ون بیٹر بن گئے۔ ہندوستان کے شبھمان گل کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے غیر حاضری کے باعث بابراعظم پھر سے نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔

متعلقہ خبریں
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد

بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ونڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شبھمان گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ کے اسپن بولر عادل رشید ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔