تلنگانہ
تلنگانہ میں گٹکھا کی تیاری و فروخت پر امتناع
فوڈ سیفٹی حکام نے گٹکھا کی تیاری اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں‘ احکامات رواں سال 24 مئی سے ایک سال کے لیے نافذ العمل ہوں گے۔
حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے صحت کے لیے نقصان دہ گٹکھا اور تمباکو اشیا پر پابندی لگانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
فوڈ سیفٹی حکام نے گٹکھا کی تیاری اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں‘ احکامات رواں سال 24 مئی سے ایک سال کے لیے نافذ العمل ہوں گے۔
گٹکھا اور پان مسالہ میں تمباکو اور نکوٹین کی موجودگی کی وجہ سے پابندی عائدکردی گئی ہے جو کہ صحت کے لیے مضر ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر گٹکھا کی تیاری، ذخیرہ اندوزی یا فروخت کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔