بنڈی سنجے کی جگہ ڈی کے ارونا کوقیادت سونپنے پارٹی ہائی کمان کافیصلہ!
کرناٹک میں شکست کے بعد بی جے پی کی مرکزی قیادت تلنگانہ میں کوئی جوکھم مول لینا نہیں چارہی ہے اس لئے قیادت‘ تلنگانہ قائدین کے مطالبہ پر ریاستی صدرکوتبدیل کرنے پرغورکرچکی ہے۔
حیدرآباد:بی جے پی تلنگانہ یونٹ میں اندرونی خلفشار اورپارٹی کے سینئرقائدین کی جانب سے ریاستی صدرکوتبدیل کرنے کے مطالبات پر بھگواپارٹی کی مرکزی قیادت‘پارٹی کے ریاستی صدرکے عہدہ سے بنڈی سنجے کوہٹانے پر سنجیدگی سے غورکررہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اندرون تین تا 4یوم‘بی جے پی کے نئے ریاستی صدر کے نام کا اعلان کیاجاسکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا‘مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نے اس مسئلہ پر دہلی میں 4یا 5دنوں تک سنجیدگی سے غورکیاہے۔
بتایاجاتا ہے کہ مرکزی قیادت نے بنڈی سنجے کی جگہ کسی قابل قبول قائد کولانے کا فیصلہ کرلیاہے اگرچیکہ بنڈی سنجے کووزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کاآشیرواد حاصل ہے مگر پارٹی کے پاس بنڈی سنجے کوتبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ کسی قابل قبول لیڈر کوریاست کی قیادت سونپنے کے سواکوئی چارہ باقی نہیں رہاہے۔
بنڈی سنجے نے مارچ میں پارٹی صدر کی حیثیت سے 3 سال کی مدت مکمل کرلی ہے جبکہ ان کی میعاد میں آئندہ سال تک توسیع کی گئی کیونکہ پارٹی قیادت چاہتی تھی کہ سنجے‘ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں۔
کرناٹک میں شکست کے بعد بی جے پی کی مرکزی قیادت تلنگانہ میں کوئی جوکھم مول لینا نہیں چارہی ہے اس لئے قیادت‘ تلنگانہ قائدین کے مطالبہ پر ریاستی صدرکوتبدیل کرنے پرغورکرچکی ہے۔
وریں اثناء رکن اسمبلی حضورآباد ایٹالہ راجندرجنہوں نے بی جے پی میں شمولیت کے بعد سے ہی بنڈی سنجے کے خلاف آوازبلندکررہے تھے‘ریاستی صدر کے عہدہ کے لئے موزوں سمجھے جارہے ہیں۔مرکزی قیادت چاہتی ہے کہ ای راجندر انتخابی کمیٹی کی صدارت سنبھالیں تاکہ وہ بنیادی سطح سے پارٹی کومستحکم بناسکتے ہیں۔
بھگواجماعت کی مرکزی قیادت‘ بی جے پی کی قومی نائب صدر کے ڈی ارونا کوپارٹی کی ریاستی قیادت حوالہ کرناچاہتی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے تلنگانہ بی جے پی کے تمام انچارجس‘اضلاع کے پارٹی قائدین اور کیڈر کی رائے حاصل کرتے ہوئے ڈی کے ارونا کوصدرریاستی بی جے پی کے عہدہ پر فائز کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
بتایا جاتاہے کہ ایٹالہ راجندر اورپارٹی کیڈر‘دہلی میں دودن سے قیام کئے ہوئے ہیں۔ ان قائدین کوبتایا گیا ہے کہ بنڈی سنجے کی جگہ کسی دوسرے قائد کو صدر ریاستی بی جے پی بنایا جائے گا جس پر ان قائدین نے اتفاق کیاہے۔ذرائع کے مطابق تلنگانہ بی جے پی کے نئے صدرکے نام کا اعلان اندرون 3یوم کئے جانے کا امکان ہے۔