تلنگانہ

وزیر ستیہ وتی راتھوڑ نے اپنے ہاتھ پر کے سی آر کا ٹاٹو بنوایا

ستیہ وتی راتھوڑ نے بنجارہ ہلز میں تشکیل تلنگانہ کی دس سالہ تقاریب کے سلسلہ میں بنجارہ بھون پہنچ کر انہوں نے اپنے ہاتھ پر کے سی آر کا ٹاٹو (نقش) کرایا۔

حیدرآباد: صدر بی آر ایس و چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا شمار ملک کے انتہائی مقبول قائدین میں ہوتا ہے۔ ان کی مقبولیت ہر عام وخاص میں ہے۔ اب کے سی آر سے عقیدت رکھنے والوں کی فہرست میں ریاستی وزراء بھی شامل ہوتے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
ریاستی وزیر بہبودی خواتین واطفال کے پاؤں میں چھالے پڑگئے
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت

 ریاستی وزیر بہبود قبائیلی، خواتین واطفال ستیہ وتی راٹھوڑ نے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی عقیدت کا مظاہرہ کیا۔ آج بنجارہ ہلز میں تشکیل تلنگانہ کی دس سالہ تقاریب کے سلسلہ میں بنجارہ بھون پہنچ کر انہوں نے اپنے ہاتھ پر کے سی آر کا ٹاٹو (نقش) کرایا۔ ان کے ہاتھ پر قبائلی قائد کمرم بھیم کے رفقاء کے ورثا نے کے سی آر کے نام کا ٹاٹو لگایا۔

a3w
a3w